نارنگ منڈی و گرد و نواح میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ ،عوام شدید پریشانی میں مبتلا

جمعہ 18 مئی 2018 18:40

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) نارنگ منڈی و گرد و نواح میں جمعہ کے روز بھی بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کو شدید پریشانی میں مبتلا رکھا اور سینکڑوں روزہ دار نماز جمعہ کی تیاری سے محروم رہے بتایا جاتا ہے کہ رمضان المبارک کے دوسرے روز بھی یہاں بجلی کی پندرہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا کچومر نکال دیا انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے لوڈ شیڈنگ میں کمی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ عوام پر بد ترین ظلم ہے ۔