سرگودھا، محکمہ زراعت نے چاول،کینو اور مکئی کی فصل پر بہترین نتائج دینے والے کاشتکاروں میں انعامات تقسیم کئے

چاول میں بھلوال ،مکئی میں سلانوالی اور کینو میں جاڑا کے کاشتکاروں نے پہلی پوزیشن حاصل کی

جمعہ 18 مئی 2018 18:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) محکمہ زراعت نے چاول،کینو اور مکئی کی فصل پر بہترین نتائج دینے والے کاشتکاروں میں انعامات تقسیم کئے ،چاول میں بھلوال ،مکئی میں سلانوالی اور کینو میں جاڑا کے کاشتکاروں نے پہلی پوزیشن حاصل کی ،ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے کاشتکاروںکی حوصلہ افزائی کیلئے چاول،کینو اور مکئی کی فصل میں بہترین پیدوار دینے والے کاشتکاروں میں اول دوئم اور سوائم انعامات تقسیم کئے گئے،مکئی میں 133 جنوبی کے عبدالرزاق نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور اسے انعام میں روٹہ ویٹر دیا گیا،125 جنوبی کے ماشوق علی نے دوسری پوزیشن حاصل کی انہیں چھلیوں سے دانے اترانے والی میشن دی گئی ،126 جنوبی کے سکندر خان تیسری پوزیشن حاصل کی انہیں بھی چھلی سے دانے الگ کرنے والی میشن دی گئی ،چاول میں بھلوال کے غلام عباس نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے ڈسک ایروں ساہی وال کے ثقلین نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے روٹہ ویٹر اور بھلوا ل کے نصرت علی نے تیسری پوزیشن حاصل کرے کے گندم بجائی والی میشن جیت لی اسی طرح کینو کی بہترین پیدوار پر جاڑا کے احسان اللہ نے ڑوٹہ ویٹر 57 شمالی کے محمد خان نے دوسری اور لک کے خالد جمیل نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے دونوں کو الگ الگ ٹریکٹر سے فصلوں کو سپرے کرنے والی میشنیں جیت لی،

متعلقہ عنوان :