خوشاب اسمبلی کے چیئر مین ضلع کونسل کی نااہلی کے بعددوبارہ الیکشن 8 جون کو ہو گا

جمعہ مئی 18:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) عدالت کے حکم پر خوشاب اسمبلی کی چیئر مین ضلع کونسل کو نااہل کرنے کے بعد خوشاب ضلع کونسل کی نشست خالی ہو گئی تھی جس میں الیکشن 8 جون کو ہو گا،ذرائع کے مطابق خوشاب اسمبلی کی چیئر مین سمیرا ملک منتخب ہوئی تھی جن کے خلاف عدالت میں کیس چل رہا تھا جس پر عدالت نے ان کے خلاف فیصلہ سنا کر انہیں نا اہل کر دیا اور ضلع کونسل خوشاب کی یہ نشست خالی ہو گئی جس پر اب الیکشن 8 جون 2018 کو ہو گا،