سرگودھا،حکومتی احکامات کے بعد بھی بیشتر تعلیمی ادارے بدستور کھلے رہے

جمعہ مئی 18:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) حکومتی احکامات کے بعد بھی بیشتر تعلیمی ادارے بدستور کھلے رہے ،محکمہ ایجوکیشن حکام نے کسی بھی ادارے کے خلاف کاروائی نہیں کی،،حکومت پنجاب نے 17 مئی سے 10 اگست تک تمام سرکاری اور تعلیمی داروں کو گرمیوں کی چھٹیاں دی تھی ،چھٹیوں کے ایام میں ادارے کھلنے والے مالکان کے خلاف قانی کاروائی کا واضح اعلان بھی کیا گیا تھا، اس ضم میں سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے 36 اضلاع کے چیف ایگزیکٹو افسران کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئی تھی ،جس کے باوجود ضلع سرگودھا میں چھٹیوں کے ایام میں بدستور کھلنے رہنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور نہی ہی کسی ان سکولز کے مالکان کو جرمانہ کیا گیا،بیشتر سکولز مالکان نے 8 جون تک سکولز کھلنے رکھنے کا اعلان بھی کر دیا ہے،