سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو رمضان بازاروں کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری

جمعہ 18 مئی 2018 18:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو رمضان بازاروں کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی،ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے آئی جی پنجاب کپٹن (ر) عارف نواز کو پنجاب بھر میں قائم رمضان بازاروں کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہے جس میں آئی جی پنجاب نے سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے تمام آر پی اوز صاحبان کو رمضان بازاروں کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کی ہے جس پر آر پی او سرگودھا اختر عباس سیال نے سرگودھا ریجن 35 رمضان بازروں کی سیکورٹی کیلئے چاروں ڈپی پی اوز کو اپنے اپنے اضلاع میں قائم رمضان بازاروں کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی،