Live Updates

قومی اسمبلی میں پارلیمانی راہنمائوں کا اجلاس کل طلب

فاٹا اصلاحات سے متعلق امور زیر غور آئیں گے

جمعہ 18 مئی 2018 18:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) حکومت نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی جماعتوں کے راہنمائوں کا اجلاس کل ہفتہ کو طلب کرلیا جس میں فاٹا اصلاحات سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج 2 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں فاٹا اصلاحات بل سے متعلق قومی اسمبلی میں پارلیمانی راہنمائوں کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سمیت تمام جماعتوں کے پارلیمانی راہنما شریک ہوں گے فاٹا اصلاحات بل کے حوالے سے حکومتی اتحادیوں‘ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کو تحفظات ہیں کہ فاٹا بل اپنی اصل شکل میں موجود نہیں تاہم حکومتی کوشش ہے کہ آج اس بل پر تمام جماعتوں کے ساتھ اتفاق رائے پیدا کیا جاسکے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات