بیرسٹر سلطان محمود کل برنالہ میں افطار ڈنرکے موقع پر اجتماع سے خطاب کریں گے

جمعہ 18 مئی 2018 18:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کل 19 مئی بروز ہفتہ کو برنالہ میں افطار ڈنرکے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اورانتظامی و استقبالی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ عوام میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی آمداور خطاب سننے کے لئے خاصا جوش و خروش پایا جا تا ہے۔ **