ہجیرہ،اے ڈی محکمہ لوکل گورنمنٹ راولاکوٹ کی کارستانیاں

مالک زمین کو نظر انداز کر کے کسی اور کی واٹرفلٹر یشن پلانٹ مدارپورمیں بطور اپریٹرتعنیاتی کر دی،علاقہ میں کشیدگی،پلانٹ پرمالک زمین کے عزیزکو تعنیات کرنے کا مطالبہ

جمعہ 18 مئی 2018 18:42

ہجیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) اے ڈی محکمہ لوکل گورنمنٹ راولاکوٹ کی کارستانیاں،مالک زمین کو نظر انداز کر کے کسی اور کی واٹرفلٹر یشن پلانٹ مدارپورمیں بطور اپریٹرتعنیاتی کر دی،علاقہ میں کشیدگی،پلانٹ پرمالک زمین کے عزیزکو تعنیات کرنے کا مطالبہ، 16مئی 2018 کواے ڈی راولاکوٹ کی زاتی دلچسپی سے نوتعیناتآپریٹر اظہر ندیم کومحکمہ لوکل گورنمنٹ ہجیرہ کے اہلکاران چارج دلانے کے لیے مدارپور واٹر فلٹر یشن پلانٹ پہنچے تو وہاں پرعوام علاقہ کی کثیر تعداد جمع ہوگئی ماحول کشیدہ ھو گیا عوام علاقہ ،زمین مالکان کا اپریٹر اور اسکے چچا محمد اکبرجو اسکو ساتھ لیکر آیا تھاکے درمیان توتکرار ہوا اور جھگڑا ہوتے ہوتے رہ گیا اور عوام علاقہ اور زمین مالکان نے نئے تعنیات اپریٹر کو حاضر /چارج نہیں لینے دیا اور مطالبہ کیا کہ پہلے سے اے ڈی آفس راولاکوٹ میں موجود فائل جوکہ ملک محمد وقار کی جگہ اسکے بھائی محمد ذوالفقار کی ہے اسے مدارپور فلٹر یشن پلانٹ پرتعنیات کیا جائے۔

(جاری ہے)

ورنہ کسی بھی واقع کی ذمہ اے ڈی لوکل گورنمنٹ راولاکوٹ اور دیگر ذمہ داران عائدہوئی گئی ۔تفصیلات کے مطابق چند سال قبل وفاقی گورنمنٹ کی طرف سے آزاد کشمیر کے عوام کے لیے صاف پانی کے حصول کے لیے ایک پراجیکٹ لانچ کیا گیا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں واٹر فلٹر یشن پلانٹ نصب کیے گے اور جن لوگوں نے واٹر فلٹر یشن پلانٹ کی جگہ دی انکوبطور اپریٹر تعنیات کرنے کا وعدہ کیا اور وعدہ پورا بھی کیا گیا ان نصب شدہ فلٹر یشن پلانٹ میں سے ایک پلانٹ سیز فائر کے عین اوپر علاقہ مدارپور میںایک شخص کی ملکیتی زمین میں نصب کیا گیا اس پلانٹ پر مالک زمین کے قریبی عزیز ملک محمد وقار کو تعنیات کیا گیااور پلانٹ بخوبی چلتا رہا اور عوام استفادہ کرتے رہے بعد میںاس پلانٹ پر تعنیات ملک محمد وقار فوج میں بھرتی ہوگیا اور اس وقت کے محکمہ کے ذمہ داران نے اسکی جگہ کسی اور کی تعنیاتی کا کہا جس پر اسکے بھائی محمد ذوالفقار کی فائل تیار کی گئی جو اب بھی اے ڈی آفس راولاکوٹ میں موجود ہے جس پر اے ڈی لوکل گورنمنٹ نے نہ جانے کیوں تقرری نہیں کی بعد ازاںا سکی جگہ اظہر ندیم نامی شخص جو کہ دوسرے علاقہ کا رہائشی ہے کی تقرری کردی ہے جس پر آج تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عوام علاقہ محمد رفیق،حاجی ریاست، حاجی اسلم، محمد نسیم، محمد کفیل ،سائیں یاسر،محمد فیصل،محمد رشید،محمد سلیم،محمد افراز،حسین خان،شہباز احمد،ودیگر نے کہا کہ اگر ہمارے عزیزجس کا پہلاحق بنتا ہے کی تعنیاتی نہیں کی جاتی تو ہم پلانٹ کو کسی صورت نہیں چلنے دیں گے اور نہ ہی کسی اظہر ندیم شخص کو حا ضر ہونے دینگے پلانٹ پر تعنیاتی مالکان زمین کی مرضی اور منشاء سے کی جائے یہ ان کا حق ہے اگر کوئی بھی واقع پیش آیا تو اسکی ذمہ اے د ڈی لوکل گورنمنٹ راولاکوٹ ودیگر زمہ داران پر عائد ہوگی ہم ناانصافی کسی صورت نہیں ہونے دینگے، وزیراعظم آزاد کشمیر،وزیر لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ،پراجیکٹ ڈائریکٹر واقع کا نوٹس لیکر اظہر ندیم کی تعنیاتی کو منسوخ کرتے ہوئے مالک زمین کے عزیز کی تعنیاتی کرکے انصاف کے تقاضے پورے کریں۔

متعلقہ عنوان :