سکھیکی،قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کے زیر اہتمام ز پاک فوج زندہ باد ریلی

جمعہ 18 مئی 2018 18:42

سکھیکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کے زیر اہتمام گزشتہ روز پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی ، ریلی کی قیادت کمیشن کے مرکزی چیئرمین اثارق نجیب بھٹی اور ضلعی صدر حافظ آباد ساجد علی سپراء نے کی،ریلی سرگودھا روڈ پر دفتر میونسپل کمیٹی سکھیکی منڈی سے شروع ہوئی اور لاہور روڈ پر پل نہر رکھ برانچ پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی ، ریلی کے شرکاء پاک فوج زندہ باد ، مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے جیسے نعرے لگارہے تھے، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اثارق نجیب بھٹی اور ساجد علی سپراء نے کہا کہ افواج پاکستان نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے لا زوال قربانیاں دے کر ملک میں امن قائم کیا ہے اور دہشت گردی کی جنگ میں لاکھوں بے گناہ لوگ شہید ہوئے ہیں تمام دنیا کودہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کی لاکھوں جانی قربانیوں اور اربوں ڈالر کے نقصان کو تسلیم کرنا چایئے ،اتنی زیادہ قربانیاں دینے کے باوجود بعض عناصر پاکستان کی فوج اور قانون نافظ کرنے والے اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کر ہئے ہیں جس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے، انہوں نے میاں محمد نواز شریف کے حالیہ بیان کوپاک فوج کی نیک نامی اور عظمت کو داغدار کرنیکی نکام کوشش اور غیر ملکی ایجنڈے کی حصہ قرار دیا، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف فوج کو مشتعل کرکے کیا نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں اس کا کھوج لگانے کی ضرورت ہے ،