سکھیکی ،تیز رفتار ٹرک تنگ پل پر سے گزرتے ہوئے بے قابو ہوکر بجلی کے پول سے ٹکرا گیا

گیپکو نے 12گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بجلی کی فراہمی بحال کر دی،

جمعہ 18 مئی 2018 18:42

سکھیکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) تیز رفتار ٹرک تنگ پل پر سے گزرتے ہوئے بے قابو ہوکر بجلی کے پول سے ٹکرا گیا ، گیپکو نے 12گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بجلی کی فراہمی بحال کر دی، اس خونی پل پرحادثات ہونے کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں ، مبینہ طور پر گزشتہ روز سحری کے وقت چار بجے کے قریب ایک ٹرک سرگودھا سے لاہو رکی طرف جاتے ہوئے پل سیم نالہ محلہ فاضل پورہ پر بو قابو ہو کر سڑک کے کنارے ایستادہ بجلی کے پول سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے شہر بھر کی بجلی بند ہوگئی جسے بحال کرنے میں گیپکو ملازمین کے 12گھنٹے لگ گئے، انجمن شہریاں سکھیکی کے صدر چودھری مشتاق احمد اور مرکزی انجمن تاجراں سکھیکی کے صدر شیخ طارق محمود اور دیگر شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے پر ور مطالبہ کیا ہے کہ لوگوں کی قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچانے کے لئے اس سیم نالہ کے پل کو فوری طور پر کشادہ کیا جائے،