وفاقی پولیس نے اپنی کارکردگی کی پندرہ روزہ رپورٹ جاری کر دی

اسلام آ باد پولیس نی30اشتہاریوں سمیت 250ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2کروڑ 33لا کھ 72ہزارروپے کا ما ل مسروقہ جن میں 12گا ڑ یا ں 4مو ٹر سائیکل، طلا ئی زیو رات اور دیگر اشیا ء شامل ہیں بر آمد کیں ڈکیتی و سرقہ بالجبر کی11مقدمات میں ملوث23ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی31لاکھ 59ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا

جمعہ 18 مئی 2018 18:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) وفاقی پولیس نے اپنی کارکردگی کی پندرہ روزہ رپورٹ جاری کر دی جسکے مطابق گزشتہ دو ہفتے کے دوران اسلام آ باد پولیس نی30اشتہاریوں سمیت 250ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2کروڑ 33لا کھ 72ہزارروپے کا ما ل مسروقہ جن میں 12گا ڑ یا ں 4مو ٹر سائیکل، طلا ئی زیو رات اور دیگر اشیا ء شامل ہیں بر آمد کیں، پولیس نے ڈکیتی و سرقہ بالجبر کی11مقدمات میں ملوث23ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی31لاکھ 59ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا،نقب زنی و چوری کے 21مقدمات میں36ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی43لاکھ78ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا،کا ر و موٹر سائیکل چوری کے ٹمپرڈ گاڑیوں کے 16مقدمات میں 17ملزمان سی1 کروڑ 58لاکھ35ہزارروپے مالیت کی12کاریں اور4 موٹر سائیکل بھی برآمد کیئے ۔

(جاری ہے)

30اشتہاری مجرمان و عدالتی مفروران میں سی21اشتہا ری مجرمان اور9عدالتی مفرور ہیں ان میں قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتی ، سر قہ بالجبر اور دیگر جر ائم میں بھی اشتہا ری مجرمان تھے۔ اسلحہ و ایمونیشن کی40مقدمات میں40ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سی4کلاشنکوفیں/رائفلیں،36پستول/گنیں اور425روند برآمدکئے ۔منشیات و شراب فروشی کے 40مقدمات میں ملوث 48ملزمان سے 14کلو393گرام چرس،2کلو879گرام ہیر وین اور323بوتلیں شراب بھی برآمد کیں۔

281مقدمات کے چالان مکمل کر کے مجاز عدالتوں میں بھجوائے گئے جبکہ ضلع بھر میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لئے لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے ساتھ مل کر 5کومنگ و سرچ آپریشنز کئے گئے جن میں کل99افراد کو گرفتار کیا گیا،پیشہ ور بھکاریوں کے چلائی جانے خصوصی مہم کے دوران382بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے اسی عر صہ کے دوران غیر اخلا قی سر گر میو ں میں ملوث 20افرادکو گرفتار کرکے 4مقدما ت درج کئے ۔ ایس ایس پی اسلام آباد نجیب اللہ بگوی نے تما م افسران کو ہد ایات جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ آ ئند ہ تما م افسران کی کا رکردگی کو جا نچاجا ئے گا اور نا قص کا رکر دگی پر سخت ایکشن ہو گا ۔۔۔۔۔