سرکل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز افطاری ناکوں پر جوانوں کے ساتھ کریں ، ایس ایس پی اسلام آباد کی ہدایت

جمعہ 18 مئی 2018 18:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) ایس ایس پی اسلام آباد نجیب اللہ بگوی نے وفاقی پولیس کے تمام سرکل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ رمضا ن المبا رک میں افطا ری جو انو ں کے سا تھ نا کو ں پر کر یںاور چیکنگ کے طریقی کار کو مزید بہتر بناتے ہوئے ایسے اقدامات کریںکہ کسی قسم کی سستی نہ ہو۔انہو ںنے افسران کو ہدایت کی کہ سابقہ مقدمات کی ٹا ئمنگ دیکھ کر ان کے مطا بق سیکور ٹی پلا ن تشکیل دیںاور سابقہ جر ائم پیشہ عناصر پر کڑ ی نظر رکھیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ بھکا ریو ں کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے اور بغیر کا غذات اور شہر بھر میں آ ورہ گر دی کر نے والے افراد کے خلاف کارروائی کو مزید تیز کیا جا ئے ۔ایس ایس پی اسلام آباد نے حکم دیا ہے کہ تما م ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او ز 24گھنٹے آ ن ڈیو ٹی ہو ں اور سیکو ر ٹی گا ر ڈ اور چوکیدار جو مختلف علا قوں ، ما ر کیٹیو ں میں ڈیو ٹیا ں سرانجا م دے رہے ہیں ان کو بھی ڈیو ٹی کے متعلق بر یف کیا جائے اور ان کے ساتھ بھی مکمل کو ارڈینشن رکھا جا ئے تا کہ کسی بھی وقت وہ آ پ کو معلو ما ت فراہم کر سکیں ۔ انہو ں نے کہا کہ تما م افسران نیک نیتی سے فرائض سر انجام دیں تو آ پ کو ضرور کا میا بی ملے گی ۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :