اسلام آباد، دوکان کے تالے توڑ کر قبضہ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ در ج

جمعہ 18 مئی 2018 18:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) اسلام آباد پولیس نے دوکان کے تالے توڑ کر قبضہ کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ رمنا پولیس کو مسعود احمد نے بتایا کہ ناظم نامی شخص نے 4نامعلوملزمان کے ساتھ مل کر اس کی دوکان واقعہ جی الیون مرکز کے تالے توڑ کر قبضہ کر لیا ہے اور جب مدعی مقدمہ نے اسے روکنے کی کوشش کی تو انہونے سنگین نتائج سمیت جان سے مارنے کی دھمکیاں دی رمنا پولیس نے متاثر شہری کی درخواست پر 5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم پولیس نے تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا ۔۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :