کوئٹہ ، گنداواہ کے علاقے میں دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

جمعہ 18 مئی 2018 18:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) گنداواہ کے علاقے میں دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز گنداواہ کے علاقے گدھا گھارو کے مقام پر قبائل کے دو گروہوں میں مسلح تصادم ہوا جس میں دونوں جانب سے ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کی گئی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :