کوئٹہ، ایف سی مدد گار سینٹر پر حملہ سے اسسٹنٹ پیٹرولنگ آفیسر موٹروے پولیس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں خالق حقیقی سے جاملے

جمعہ 18 مئی 2018 18:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) ایف سی مدد گار سینٹر پر حملہ سے اسسٹنٹ پیٹرولنگ آفیسر موٹروے پولیس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں خالق حقیقی سے جاملے تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے چمن ہائوسنگ سکیم کے قریب ایف سی مددگار سینٹر پر دہشت گردانہ حملہ کو روکنے کے لئے محمد ادریس نے خودکش حملہ آور کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جس پر حملہ آور نے گاڑی کودھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا اور اسسٹنٹ پییٹرولنگ آفیسر موٹروے پولیس محمد ادریس شدید زخمی ہوگئے اور خودکش حملہ آور کا جوانمردی سے مقابلہ کیا محمد ادریس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی شہید نے ورثاء میں ایک بیوہ دو کمسن بچیاں چھوڑی ہیں محمد ادریس نے 2010ء میں بطور جونیئر پٹرول آفیسر موٹروے پولیس میں بھرتی ہوئے تھے ۔