Live Updates

پی ٹی آئی نے انتخابات میں ممکنہ کامیابی کے بعد حکومت کے پہلے 100دن کا پلان مرتب کر لیا

پلان مختلف شعبوں کے ماہرین کی مدد سے تیارکیا گیا ،عمران خان اسلام آباد میں پیش کرینگے

جمعہ 18 مئی 2018 18:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات میں ممکنہ کامیابی کے بعد حکومت کے پہلے 100دن کا پلان مرتب کر لیا ،مذکورہ پلان مختلف شعبوں کے ماہرین کی مدد سے تیارکیا گیا ہے جسے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آئندہ ہفتے اسلام آباد میں پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 100 دن کاپلان گیارہ نکات پر عملدرآمد کااحاطہ کرے گا ۔پلان میں معیشت کی بحالی، خارجہ محاذ پر تعلقات کے حوالے عملدرآمد کا لائحہ عمل، تعلیم صحت، روزگار، نواجوانوں اور خواتین سے متعلق عملی پالیسیوں کا اعلان ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات