وزیر اعلی نے وزرا، پارلیمانی سیکرٹریوںاور قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوںکو رمضان بازاروں کیلئے ڈیوٹیاں تفویض کر دیں

رمضان بازاروں میں اشیا ء کی فراہمی، معیار، مقدار اورصارفین کو دی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کی جائیگی

جمعہ 18 مئی 2018 18:45

وزیر اعلی نے وزرا، پارلیمانی سیکرٹریوںاور قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوںکو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے تمام اضلاع میں صوبائی وزرا، پارلیمانی سیکرٹریوںاور قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوںکو رمضان بازاروں کے لئے ڈیوٹیاں تفویض کر دیں ۔ مراسلے کے مطابق رمضان بازاروں میں اشیا ئے خوردونوش کی فراہمی، معیار، مقدار اورصارفین کو دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لینے کے بعد اس حوالے سے رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نغمانہ مشتاق کو ضلع ملتان ،راجہ اشفاق سرور کو راولپنڈی، تنویر اسلم ملک کو ضلع چکوال، آصف سعید منیس کو ضلع وہاڑی ، خلیل طاہر سندھو کو ضلع فیصل آباد ،رانا مشہود کو ضلع لاہور دیا گیا ہے ۔اسی طرح دیگر وزراء، پارلیمانی سیکرٹریوں اور قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کوبھی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ حکومت پنجاب نے ہر ضلع میں ایک ایک سیکرٹری کو بھی رمضان بازاروں کی نگرانی اور چیکنگ کی ہدایت کی ہے۔