آصف علی زرداری مستند سیاستدان ہیں اور ہمیشہ ملک کی سیاست پر اصولی رائے دیتے ہیں ‘مہرین انور راجہ

سیاستدان وہ ہے جو دھرتی سے وفا کرتاہے جو اپنے مفاد کا تحفظ کرتا ہے وہ سیاستدان نہیں ہے‘سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور

جمعہ مئی 18:45

آصف علی زرداری مستند سیاستدان ہیں اور ہمیشہ ملک کی سیاست پر اصولی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری مستند سیاستدان ہیں اور ہمیشہ ملک کی سیاست پر اصولی رائے دیتے ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ سیاستدان وہ ہے جو دھرتی سے وفا کرتاہے جو اپنے مفاد کا تحفظ کرتا ہے وہ سیاستدان نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے دھرتی سے وفا کرتے ہوئے قربانی دی ، اسی طرح پیپلزپارٹی کے کارکنان نے دھرتی سے دفاکرتے ہوئے قربانیاں دی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک کی خاطر سب سے زیادہ قربانیاں پیپلزپارٹی نے دی ہیں ،یہ پارٹی ملک میں ہمیشہ مثبت تبدیلی لائی ہے اور ملک کی ترقی کے لئے اس جماعت نے ہمیشہ مثبت کردارادا کیا ہے ۔