ڈی جی وائلڈلائف کی ہدایت پر ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹیوں کے اجلاس، 6 ملازمین کی ترقی

جمعہ مئی 18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) ڈائریکٹرجنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس خالدعیاض خان کی خصوصی ہدائت پر ملازمین کی ترقیوں کے التوا کا شکار کیسز کو نمٹاتے ہوئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے جس میں عرصہ سے ترقی کے منتظر چھ ملازمین کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی عامر مسعود کی سربراہی میں منعقدہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے 28 سال سے ایک ہی عہدے پر کام کرنے والے جونیئر کلرک محمد ماجد گریڈ 11 کو بطور سینئر کلرک گریڈ 14 میں ترقی دیدی ہے۔

اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور ریجن سید ظفرالحسن کی سربراہی میں منعقدہ ڈیپارٹمنٹل کمیٹی نے جونیئر کلرک توصل حسین گریڈ 11 کو بطور سینئر کلرک گریڈ 14 ، جونیئر کلرک لیاقت علی گریڈ 11 کو بطور سینئر کلرک گریڈ 14 ، وائلڈ لائف واچر محمد جاوید اقبال گریڈ5 کو بطور ہیڈ وائلڈ لائف واچر گریڈ7 ، وائلڈ لائف واچر محمد مشتاق بگا گریڈ5 کو بطور ہیڈ وائلڈ لائف واچر گریڈ7 جبکہ وائلڈ لائف واچر منیر احمد گریڈ5 کو بطور ہیڈ وائلڈ لائف واچر گریڈ7 میں ترقی دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈیپارٹمنٹل کمیٹی کے اجلاس میں ایک ہیڈ لائف واچر کی 2002 سے خالی پڑی آسامی کو پر کیا گیا ہے۔ ترقی پانے والے ملازمین کو اپنی جائے تعیناتی پر ہی کام جاری رکھنے کی ہدائت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :