فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف مسلم سر براہان کو عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے‘طاہر محموداشرفی

ہندوستان اور اسرائیل ریاستی دہشت گردی جبکہ داعش جیسی تنظیمیں گروہی دہشت گردی کر رہی ہیں ‘جمعہ کے اجتماع سے خطاب

جمعہ 18 مئی 2018 18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہرمحموداشرفی نے کہاکہ الاقصیٰ اور ارض الحرمین الشریفین کیلئے خطرات بڑھ رہے ہیں،فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف مسلم سر براہان کو عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے جامع مسجد المصطفیٰ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور اسرائیل ریاستی دہشت گردی جبکہ داعش جیسی تنظیمیں گروہی دہشت گردی کر رہی ہیں ، بے گناہ انسانیت کے قاتلوں کے خلاف مسلم امة کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل کے تحت 20 رمضان المبارک تا 30 رمضان المبارک تک عشرہ تحفظ ارض الحرمین الشریفین والاقصیٰ منایا جائے گا۔ دریں اثناء ملک بھر میں ہونے والے اجتماعات میں کوئٹہ اور نوشہرہ میں ہونے والے بم دھماکوں اور خود کش حملوں کی مذمت کی گئی اور شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی گئی۔