کرنل سہیل مجاہد جیسے قوم کے سپوت ملکی امن اور سلامتی کیلئے بے مثال قربانیوں کی تاریخ رقم کررہے ہیں ‘یاسمین راشد

جمعہ مئی 18:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کرنل سہیل مجاہد جیسے قوم کے سپوت ملکی امن اور سلامتی کیلئے بے مثال قربانیوں کی تاریخ رقم کررہے ہیں ،ا قوم افواج پاکستان کی قربانیاں فراموش نہیں کر سکتی ،کرنل سہیل اورشہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عوام اپنی فوج اور قومی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بیانیے کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے صرف اور صرف پاکستان کے اصول پر عمل پیرہ رہیں گے۔

۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے اجلاس میں ارکان اسمبلی نے نواز شریف کے بیان اور ڈھٹائی پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے حلقوں میں عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے،جواب میں شہباز شریف نے اس واقعہ کو متنازعہ صحافی کو انٹرویو دینے کی غلطی قرار دیتے ہوئے ڈھارس بندھانے کی ناکام کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ طفل تسلیوں سے نواز لیگ میں توڑ پھوڑ رکنے والی نہیں۔