طلباء و اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا دورہ

جمعہ 18 مئی 2018 18:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) عزم علم گرلز ہائی سکول نزد المعراج مسجد بند روڈ‘لاہورکے طلباء اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور نور فاطمہ ہائی ‘رسول پورہ‘جوہر ٹائون‘لاہورکی طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ گلبرگ‘لاہور‘درس بڑے میاں‘ شالیمار لنک روڈ‘لاہور‘نیوآکسفورڈ گرائمر ہائی سکول‘ رچنا ٹائون‘ فیروزوالہ شاہدرہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 380تھی۔

متعلقہ عنوان :