احمدیار،تیزرفتار کار کی رکشہ کو ٹکر خاتون جاں بحق ،لیگی ایم پی اے سمیت چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

جمعہ 18 مئی 2018 18:48

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) تیزرفتار لینڈ کروزر کی رکشہ کو ٹکر خاتون جاں بحق ،لیگی ایم پی اے سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تھانہ کلیانہ کی حدود میں تیزرفتار لینڈکروز رنمبر169/AGX نے مٹی سٹاپ پر رکشہ کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں امام سین موقع پر جاں بحق ہوگئی لیگی ایم پی اے احسان الحق باجوہ سکنہ بہاولنگر ساتھیوں سمیت لینڈکروزر چھوڑکر جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا مقدمہ درج کرلیاگیا۔

متعلقہ عنوان :