احمدیار،ڈکیتی ،چوری کی مختلف وارداتیں ،نقدی ،طلائی زیورات اور مویشی لوٹ لئے گئے

جمعہ 18 مئی 2018 18:48

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نقدی ،طلائی زیورات اور مویشی لوٹ لیے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی گائوں11/EBمیں سعید احمد کے گھر میںگھس کر چارنامعلوم ڈاکو اہلخانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر نقدی اور طلائی زیورات کل مالیت444000 روپے چھین کر فرار ہوگئے اور نواحی گائوں28/EB میں ناصر محمود کے ٹیوب ویل سے حیدر ، اویس اورشوکت نامعلوم ساتھی سے ملکر الیکٹرک تار،واٹر پمپ اورسامان کل مالیت108900 روپے چراکر لے گئے اسی طرح بوریوالہ روڑ پر پرائیویٹ کلینک کے باہر سے خالد محمود کی کارسے ملازم نیاز احمدنے 70ہزار روپے چوری کرلیے اور محلہ ضیاء نگرمیں محمدیونس کے گھر سے رانی بی بی دختر شکور نقدی و سامان کل مالیت273000 روپے چراکر لے گئی جبکہ نواحی گائوں بیٹ بھٹیاں میں زمیندار نیازاحمد کے احاطہ مویشیاں سے گلزار ،ریاض نامعلوم ساتھی سے ملکر تین عدد گائے و بھینس کل مالیت-8 لاکھ روپے لے اڑے مقدمات درج کر لئے گئے۔

متعلقہ عنوان :