چھانگا مانگا کی سیاست کو متعارف کروانیوالے کو پاکستان سے لوٹی دولت کا حساب دینا پڑا تو ملکی راز افشاں کرنے شروع کر دیئے ، چودھری محمد یاسین

ان کی حب الوطنی کھل کر سامنے آچکی ہے ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پھانسی کے پھندے پر جا کر بھی ملکی سا لمیت کو مقدم رکھا، افطار ڈنر سے خطاب

جمعہ 18 مئی 2018 18:48

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ چھانگا مانگا کی سیاست کو متعارف کروانے والے نواز شریف کو پاکستان سے لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا پڑا تو ملکی راز افشاں کرنے شروع کر دیئے انکی حب الوطنی کھل کر سامنے آچکی ہے ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پھانسی کے پھندے پر جا کر بھی ملکی سا لمیت کو مقدم رکھا ۔

وہ آج یہاں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی جانب سے دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ90کی دہائی میں حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے والوں سے جب حساب کتاب شروع ہوا تو انہوں نے اقتدار اور پیسے کی خاطر ملکی سا لمیت داؤ پر لگا دی ،پیپلزپارٹی کی قیادت نے ملکی سلامتی کے لییآپنی جانیں قربان کر دیں لیکن آپنے ملک اور دھرتی کا مان رکھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد بعد مرد حر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ثابت کر دیا تھا کہ ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز پاکستان کی دھرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے پاکستان کے عوام جان چکے ہیں کہ پاکستان کے نام پر آپنی جانیں قربان کرنے والا صرف بھٹو خاندان ہے اور نواز شریف اقتدرار اور پیسے کی خاطر ملکی سالمیت داو پر لگا نے سے دریغ نہیں کرتے انکو پاکستان سے نہیں بلکہ ہندوستان سے پیار ہے اور آج پاکستان کے عوام نے انکا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یگی مستقبل صرف پیپلزپارٹی کا ہے۔