پاکستان اور سربیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل

پاکستانی مصنوعات کی نمائش سمیت متعدد تقریبات کی منصوبہ بندی کرلی گئی

جمعہ 18 مئی 2018 19:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) پاکستان اور سربیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہو گئے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سفارتی تعلقات 1948ء میں قائم ہوئے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے مطابق سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر بلغراد میں پاکستانی سفارتخانہ نے کلچرل گالا، پاکستانی کرکٹ بورڈ کی جانب سے سربیا کرکٹ فیڈریشن کی تربیت، تصویری اور پاکستانی مصنوعات کی نمائش سمیت متعدد تقریبات کی منصوبہ بندی کی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تعلقات خوشگوار اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں کثیر الجہتی تعاون کی بنیادوں پر استوار ہیں۔ پاکستان امن و ترقی کے سفر میں سربیا کی کامیابی کیلئے دعاگو ہے۔

متعلقہ عنوان :