نگران وزیراعظم کے معاملے پر نہ ہم تین میں ہیں اور نہ تیرہ میں ،ْشاہ محمود

نوازشریف کا بیان ان کے بیانیے سے زیادہ خطرناک ہے ،ْ رہنما پی ٹی آئی

جمعہ مئی 19:31

نگران وزیراعظم کے معاملے پر نہ ہم تین میں ہیں اور نہ تیرہ میں ،ْشاہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے معاملے پر نہ ہم تین میں ہیں، نا تیرہ میں اور ہم سے ابھی تک کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نوازشریف کا بیانیہ پارٹی کے اندر اور باہر غیر مقبول ہے، ان کا بیان ان کے بیانیے سے زیادہ خطرناک ہے اور ان کا بیانیہ ان کے بیان سے خطرناک ہے، ڈر ہے کہ نواز شریف کے بیان کو جواز بنا کر پاکستان پر پابندیاں نہ لگ جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے معاملے پر نہ ہم تین میں ہیں، نا تیرہ میں، راجہ جانے اور راجے کا رازدار جانے، ہمیں اس باریمیں کچھ نہیں پتا اور ہم سے ابھی تک کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔۔فاٹا اصلاحات پر بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حکومت کی نیت صاف ہے تو فاٹا اصلاحات پر اتفاق ہوسکتاہے، ہم آئینی ترمیم کرسکتے ہیں اور ماحول پیدا کرسکتے ہیں تاکہ کہ فاٹا اصلاحات آگے بڑھ سکیں۔۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم فاٹا کے خیبرپختونخوا میں ضم کے خواہشمند تھے ہیں اور رہیں گے، ہم سمجھتے ہیں کہ یہی مستقبل کا راستہ ہے کہ نہ صرف فاٹا کے پی کے میں ضم ہو بلکہ وہاں انتخابات ہوں اور بلدیاتی انتخابات بھی جلد از جلد منعقد کیے جائیں۔