وزیراعظم کی پریس ٹاک لائیو دکھانے کیلئے نہیں تھی،وہ میرا فیصلہ تھا ؛وزیر اطلاعات

ْسرکاری ٹی وی سے ویڈیو ڈیلیٹ کی جاتی تو میں بیان دیتی ؛مریم اورنگزیب کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 18 مئی 2018 19:31

وزیراعظم کی پریس ٹاک لائیو دکھانے کیلئے نہیں تھی،وہ میرا فیصلہ تھا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی پریس ٹاک لائیو دکھانے کیلئے نہیں تھی اور وہ میرا فیصلہ تھا۔سابق وزیر اعظم نوازشریف کے بیان اور قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کے بعد وزیراعظم کی پریس کانفرنس کے معاملے پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم کی پریس کانفرنس نہیں پریس ٹاک تھی جو نشر نہیں کرناتھی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے وزیراعظم کی پریس ٹاک براہ راست نشر نہ ہونے پر سوالات کیے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں صحافیوں کو پریس ٹاک کیلئے بلایا گیا تھا جولائیو دکھانے کیلئے نہیں تھی اور اس پریس ٹاک میں کیمرے کی اجازت نہیں تھی، وہ میرا فیصلہ تھا کیونکہ وہ کبھی بھی پریس کانفرنس نہیں تھی، اگر سرکاری ٹی وی سے وڈیو ڈیلیٹ کی جاتی تو میں بیان دیتی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ روایت چل پڑی ہے، ذرائع کی خبر 3 دن چلتی رہی تو میں نے بھی کہا چلنے دو، اگر میڈیا مجھ سے پوچھ لیتا تو وضاحت کردیتی۔