سیاست میں ہمیشہ مصنوعی سہارے ڈھونڈنے والے دھرنا گروپ کے سربراہ کو عوام ہر محاذ پر مسترد کرچکے ہیں ‘آزادعلی تبسم

جمعہ 18 مئی 2018 19:33

سیاست میں ہمیشہ مصنوعی سہارے ڈھونڈنے والے دھرنا گروپ کے سربراہ کو عوام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ سیاست میں ہمیشہ مصنوعی سہارے ڈھونڈنے والے دھرنا گروپ کے سربراہ کو عوام ہر محاذ پر مسترد کرچکے ہیں ،عوام کی خدمت ان لوگوں کے بس کا کام نہیںجن کی سیاست صرف جھوٹ اورالزام تراشی کے گرد گھومتی ہے ، ان سیاسی عناصرکو یہ بات ذہین نشین رکھنی چاہیے کہ وہ اپنے غیر جمہوری طرز عمل کے ذریعے قوم کو یرغمال نہیں بناسکتے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ الزام تراشی کے ماہر ایک سیاستدان نے جھوٹ بولنے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اوریہ ناعاقبت اندیش عناصر صرف سیاست برائے اقتدار کیلئے ملک وقوم کی تقدیر کو داؤپر لگارہے ہیں ۔ملک میں محاذ آرائی ،افراتفری اور بے چینی پھیلانے کے ذمہ د اروں کو قوم اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔پاکستان کی ترقی کا سفر روکنے کا کھیل کھیلنے والے عوام پر رحم کریں ۔مسلم لیگ(ن) نے صدق دل کیساتھ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔ہمارا جینا مرناعوام کے ساتھ تھا،ہے اور رہے گا۔