بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس بغیر کسی وقفے کے 22مئی تک جاری رہیگا

جمعہ 18 مئی 2018 19:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) بلوچستان اسمبلی کا ابجٹ اجلاس جو 14مئی کو شروع ہواتھا بغیر کسی وقفے کے 22مئی تک جاری رہیگا ،اتوار 20مئی کو بھی بجٹ پر عام بحث ہوگی ،پہلے پروگرام کے تحت 20مئی کو کوئی کاروائی نہیںتھی ،تاہم اسپیکر محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے جمعہ کے روز اسمبلی اجلاس کے دوران ممبران سے اجازت لے لی کہ عام بحث 20مئی کو بھی کرائی جائے تاکہ تمام ارکان اسمبلی بجٹ اجلاس میں حصہ لے سکے جس کی ایوان نے منظوری دے دی اب 20مئی کو بھی اسمبلی کا اجلاس ہوگا جو آخر ی اجلاس 22مئی بروز منگل کو ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :