بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں دونوں بزنجو کا مائیک خراب

جمعہ 18 مئی 2018 19:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) بلوچستان اسمبلی کے جمعہ کے بجٹ اجلاس میں نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور سابقہ صوبائی وزیر خزانہ وزراعت سردار اسلم بزنجو نے اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرنا چاہا تو مائیک خراب ہونے کی وجہ سے انکی آواز صحیح سنائی نہیں دے رہی تھیں جس پر انہوں نے کہاکہ اجلاس میں دونوں بزنجو کے مائیک خراب ہیں ،یعنی وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا بھی مائیک خراب ہے اور میرا مائیک بھی خراب ہے جس پر اسپیکر نے کہاکہ جلد ہی مائیکس ٹھیک کرا لئے جائیں گے ،وزیراعلی بلوچستان نے فنڈ جاری کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :