پشاورماڈل سکول کیخلاف عوامی شکایات پرریگولیٹری اتھارٹی کانوٹس

جمعہ 18 مئی 2018 19:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کووالدین کی جانب سے شکایا ت موصول ہوئی جس میں والدین نے کہاکہ پشاور ماڈل سکول ورسک روڈ پشاور ہائی کورٹ کے احکامات اور پی ایس آر اے ایکٹ کی کھلم کھلاخلاف ورزی کرتے ہوئے والدین سے اضافی فیسیں وصول کررہاہے جس پر منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس آر اے سید ظفر علی شاہ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایس آر اے شہباز خٹک کے ذریعے سکول کو اپنی پوزیشن واضح کرنے کیلئے نوٹس ارسال کیا تاہم سکول انتظامیہ نے ہٹ دھری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوٹس لینے سے انکار کردیا جس کے بعد منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس آر اے سید ظفر علی شاہ نے ڈائریکٹر آپریشن یاسر حسین کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی جو کہ آج بروز ہفتہ سکول کے مکمل ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ایم ڈی کو مزید کارروائی کیلئے رپورٹ پیش کرے گی اس ضمن میں منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس آر اے سید ظفرعلی شاہ نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ بعض سکول پشاور ہائی کورٹ اور پی ایس آر اے ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرر ہے ہیں جس کے خلاف قانونی کارروائی کے بعد انکی رجسٹریشن معطل کرکے انتظام پی ایس آر اے اپنے ذمہ لیگی انہوں نے ایک مرتبہ پھر تنبیہ کی کہ خلاف ورزی کرنے والے پرائیوٹ سکولز اپنا قبلہ درست بصورت دیگر سخت کاروائی کیلئے تیاررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :