پشاور، ٹائون ٹوکی سطح پرکھیلے جانے دومیچوں کافیصلہ ہوگیا

جمعہ 18 مئی 2018 19:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) ٹائون ٹوکی سطح پر کھیلے جانیوالے سپورٹس فیسٹول میں کبڈی اور ٹینس کے مقابلوں کا فیصلہ ہوگیا،ٹینس کا ڈبل ایونٹ شاہ حسین اور ڈاکٹر فیصل نے اپنے نام کیا،جبکہ سینگل میچ فیصل آفریدی جیت لیا،کبڈی ٹورنامنٹ پشاور کی ٹیم نے اپنے نا کیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر وسیم اکرم کے فنڈز سے منعقدہ ٹائون ٹو سپورٹس فیسٹول کے سلسلے متھرہ میں ہونیوالے کبڈی کے فائنل میچ میں پشاور اور مردان کی ٹیموں کے مابین میچ کھیلاگیا جسمیں پشاور نے کامیابی حاصل کی،جبکہ اسی طرح شاہی باغ ٹینس کلب میں منعقدہ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں ڈبل ایونٹ میں شاہ حسین اور ڈاکٹر فیصل نے ذیشان اور سعد کو6-3,6-3سے ہرایا،جبکہ سنگل میچ میں فیصل آفریدی نے عزیزکو 6-4,6-3سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔