Live Updates

جواقتدارسنبھالنےگا،کرائسزمیں گھرا پاکستان ملےگا،عمران خان

ملک میں انصاف نہیں،کرپٹ اورقبضہ گروپوں سے اسمبلی بھری پڑی ہے،300 ارب بچانے کیلئے منڈیلا بنے ہوئےہیں،ملکی قرض10سالوں میں27ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔لاہورمیں تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 18 مئی 2018 18:47

جواقتدارسنبھالنےگا،کرائسزمیں گھرا پاکستان ملےگا،عمران خان
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مئی 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدارسنبھالنے والے کوکرائسزمیں گھرا ملک ملے گا،ملک میں انصاف نہیں،کرپٹ اورقبضہ گروپوں سے اسمبلی بھری پڑی ہے،300 ارب بچانے کیلئے منڈیلا بنے ہوئےہیں،ملکی قرض10سالوں میں27ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔ انہوں نے آج یہاں لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سیاست ایک مقصد کے تحت کر رہا ہوں۔

مجھے سیاست میں آنے کی ضرورت نہیں تھی۔ عمران خان نے کہا کہ کچھ لوگوں کا مقصد سیاست میں آکر پیسہ بنانا ہوتا ہے۔ سیاستدانوں کے اقتدار میں آنے کے بعد اثاثے بڑھ جاتے ہیں۔ اوپر بیٹھے لوگ پیسا بنا کرباہر لے جائیں گے توملک ٹھیک نہیں ہوگا۔ حکمرانوں کےاقتدارمیں آنےسےپہلےاوربعد کے اثاثوں کا موازنہ کرلیں۔

(جاری ہے)

ان لوگوں کےاثاثوں کےفرق سے پتا چل جائیگا یہ سیاست میں کیوں آئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم قائداعظم کی تصویر لگا لیتے ہیں لیکن ہمیں ان کے افکار کا معلوم نہیں ہوتا۔ قائداعظم نے پاکستان کواسلامی فلاحی ریاست بنایا۔ ہمارے وزیراعظم کے ایئرپورٹ پرکپڑے اتار لیے جاتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ جس مقصد کیلئے پاکستان بنا تھا ہم اس مقصد سے ہٹ گئے ہیں۔ قائداعظم جاگیرداروں ،امیروں کی ریاست نہیں غریبوں کواٹھانا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں انصاف نہیں کرپٹ ،قبضہ گروپوں سے اسمبلی بھری پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کرپٹ لوگ اداروں پربٹھائیں گے توادارے تباہ ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں منی لانڈرنگ میں پکڑا سیاستدان عوام میں جاتا توعوام اس کا برا حال کردیتی۔ یہاں یہ اپنے 300 ارب بچانے کیلئے منڈیلا بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیوں پیچھے رہ گیا ؟ جس معاشرے میں انصاف نہ ملے وہ آگے نہیں جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ 10 سالوں میں 27ارب ڈالر تک قرض پہنچ گیا ہے۔زرداری دور میں ملکی قرضہ 6 سے 13ارب ڈالر تھا۔ اور ن لیگ کے دور میں 13سے 27ارب ڈالر قرضہ ہوگیا ہے۔ جو سیاسی جماعت اقتدار سنبھالے گی اس کیلیے کرائسز میں گھیرا پاکستان ہوگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے آخری دو سال کرکٹ کینسر اسپتال کیلئے کھیلی۔ کرکٹ ورلڈ کپ شوکت خانم ہسپتال بنانے کیلئے کھیلا۔ کینسر ہسپتال کیلئے 20 میں سے 19 افراد نے کہا نہیں بنے گا۔ شوکت خانم میں 75فیصد غریبوں کا فری علاج ہوتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات