الیکشن 2018کے سلسلہ میں ریٹرننگ افسران کی تقریب حلف برداری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر قصور سجاد حسین سندھڑنے جج صاحبان سے بطور ریٹرننگ آفیسرز حلف لیا

جمعہ مئی 18:50

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر قصور سجاد حسین سندھڑنے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جنرل الیکشن 2018کے سلسلے میں ضلع قصور کے این اے اور صوبائی حلقوں کے ریٹرننگ آفیسران سے حلف لیا ۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے کمیٹی روم میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے تمام ریٹرننگ آفیسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ آفیسران جن میں حلقہ این اے 137 سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور شکیل احمد ‘حلقہ این اے 138سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رفاقت علی قمر ‘حلقہ این اے 139سے ایڈیشنل سیشن جج چونیاں نعیم احمد ‘حلقہ این اے 140سے ایڈیشنل سیشن جج پتوکی سمعیہ اسد ‘پی پی 174سے سینئر سول جج شفاقت علی ‘پی پی 175سے سینئر سول جج محمد عامر نذیر اعوان‘پی پی 176سے سول جج محمد اویس ‘پی پی 177سے سول جج سعید اختر ‘پی پی 178سے سول جج آصف اقبال ‘پی پی 179سے سول جج فاروق احمد ‘پی پی 180سے سول جج سید شجاع علی حیدر ‘پی پی 181سے سول جج طلعت محمود ‘پی پی 182سے سول جج محمد راشد سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر قصور سجاد حسین سندھڑ نے حلف لیا ۔