ضلع قصور میں جمعہ فلسطینی بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے طورپر بھرپور جوش جذبے کیساتھ منایا گیا

جمعہ 18 مئی 2018 18:50

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی جمعة المبارک فلسطینی بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے طورپر بھرپور جوش جذبے کیساتھ منایا ‘مساجد میں فلسطین کی آزادی کے حوالے سے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نے تمام صوبوں کی انتظامیہ اور عوام الناس سے اپیل کی تھی کہ 18مئی 2018ء جمعة المبارک کو فلسطینی بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے دن کے طور پر منایا جائے ۔ جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی جمعہ کی نماز کے بعد فلسطین کی آزادی کے حوالے سے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :