Live Updates

نواز شریف کے بیانات بھارتی گولہ باری سے زیادہ خطرناک ہیں،نعیم عادل شیخ

ْرمضان شریف میں حکومت عوام کو ریلیف نہیںبلکہ تکلیف دے رہی ہے، ملیر میں افطارپارٹی سے خطاب

جمعہ 18 مئی 2018 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) نواز شریف کے عدلیہ و فوج مخالف بیانات بھارتی گولہ باری سے زیادہ خطرناک ہیں۔رمضان شریف میں حکومت عوام کو ریلیف نہیںبلکہ تکلیف دے رہی ہے۔ نواز شریف الیکشن میں شکست کے خوف سے بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہیں۔ متنازعہ شخصیات کو نگران سیٹ اپ میں قبول نہیں کریں گے، نواز شریف کا پاکستان سے دہشت گرد بھارت بھیجنے کا بیان ملک سے غداری ہے۔

بھارتی و امریکی بیانیہ کی تائید کرنے والے نواز شریف نے بھارت دوستی میں تمام حدود پار کر لی ہیں۔ ریاست پر کیچڑ اچھالنے والا قوم کی قیادت کا اہل نہیں ہے۔ نوازشریف کو ملک سے غداری کے جرم میں گرفتار کیا جائے، الیکشن میں مودی کے یاروں کا بوریا بستر گول ہو جائے گا۔ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف لیبرونگ سندھ کے جنرل سیکریٹری نعیم عادل شیخ نے ملیرمیںافطارپارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف متوسط طبقہ کی نمائندہ جماعت ہے ،بڑی تعدادمیں شخصیات اور عوام کا پی ٹی آئی میں شامل ہونااس بات کا ثبوت ہے۔ان کاکہناتھاکہ نواز لیگ کا غرور اور تکبر خاک میں مل چکاہے ۔ سخت اور خوفناک احتساب کا وقت آ چکا ہے، نواز شریف کی محاذ آرائی نے نئے انتخابات کو خطرے میں ڈال دیا ہے، قوم کرپشن اور اقربا پروری سے پاک عوام دوست جمہوریت چاہتی ہے،اربوں روپے کی دیہاڑیاں لگانے اور کمیشن اورکک بیک کھانے والوں کو سیاست سے نکالنا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ جان لے کہ مزاحمت کی سیاست اور حکومت ایک ساتھ نہیں چلائی جا سکتی، ن لیگی لیڈروں میں فوج اور عدلیہ کے خلاف زبان درازی کا مقابلہ جاری ہے جو ملک وقوم کے مفادمیں ہرگزنہیں ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات