عظمت سیدہ کائنات کانفرنس (آج) نیوکراچی میں ہوگی

جمعہ مئی 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) تحریک فروغ درودوسلام انٹرنیشنل (ٹرسٹ)کے زیراہتمام عظیم الشان 11ویں سالانہ عظمت سیدہ کائنات کانفرنس آج 19مئی 2018ء بروزہفتہ بعدنمازتراویح مرکزدرودوسلام جامع مسجد مخدومیہ سیکٹر5-Fنزددعاچوک نیوکراچی میں ہوگی جس سے عالمی مبلغ اسلام،مفسرقرآن کریم پی سیدمحمدعارف شاہ اویسی ،مذہبی وروحانی اسکالر حافظ حامدرضامہروی ودیگر خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں عالمی شہرت یافتہ ثناء خواں الحاج محمدیوسف میمن، شاہ رخ قادری،ذوہیب اشرفی، فریس قادری،وحیدقادری ودیگر ہدیہء نعت ومنقبت پیش کریں گے۔