فوڈ انسپکٹر سید تصور حسین شاہ بخاری کا حویلیاں بازار کا دورہ، 6 گراں فروشوں کو پولیس کے حوالہ کر دیا گیا

جمعہ 18 مئی 2018 18:50

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی ہدایات پر فوڈ انسپکٹر سید تصور حسین شاہ بخاری نے ہمراہ پولیس نفری حویلیاں بازار کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے قصابوں، سبزی فروشوں اور فروٹ فروشوں کے نرخنامہ چیک کئے۔ دوران چیکنگ مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے پر 6 گراں فروشوں کو موقع پر ہی پولیس کے حوالہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصور حسین شاہ نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور کسی کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، گرانفروشی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائیں گے، رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو سستی اور معیاری اشیاء کی فرہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :