پشاور ہائی کورٹ ، قلندر لودھی کی حلقہ بندیوں میں تبدیلی کے خلاف دائر رٹ پر سماعت 27 مئی تک ملتوی

جمعہ 18 مئی 2018 18:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی کی طرف سے حلقہ بندیوں میں تبدیلی کے خلاف دائر رٹ پر سماعت 27 مئی تک ملتوی کر دی۔ صوبائی وزیر خوراک نے رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا تھا کہ یونین کونسل بانڈہ پیر خان اور سلہڈ کو دوبارہ حلقہ پی کے 38 کے ساتھ شامل کیا جائے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر الحاج قلندر لودھی نے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ میں رٹ دائر کر رکھی ہے جس پر گذشتہ روز سماعت ہوئی۔ عدالت عالیہ نے کیس کی مزید سماعت کیلئے 27 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بانڈہ پیر خان کو 39 اور سلہڈ کو 37 کے ساتھ لگانے کا فیصلہ عوام کو قبول نہیں ہے، دونوں یونین کونسلوں کو دوبارہ حلقہ پی کے 38 کے ساتھ لگایا جائے۔