ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) محمد اجمل اپنے عہدہ سے مستعفیٰ

جمعہ مئی 18:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) محمد اجمل نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا، ان کا استعفیٰ ہسپتال انتظامیہ نے منظور کر لیا گیا ہے۔ ڈاکٹر خیال آفریدی کو ہسپتال کا نیا ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے جنہوں نے چارج لیکر کام شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد کے دورہ سمیت دیگر مسائل کے بعد ڈائریکٹر محمد اجمل خان نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے لیکن کالج کی ڈین بدستور اپنے عہدے پر براجمان ہیں۔

ایوب ٹیچگن ہسپتال کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) محمد اجمل نے گذشتہ دنوں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا جو منظور کر لیا گیا ہے، ان کی جگہ ڈاکٹر خیال الرحمن آفریدی کو ہسپتال کا نیا ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے جنہوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔