ڈاکٹر خیال الرحمن آفریدی کو ڈائریکٹر ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد تعینات کر دیا گیا

جمعہ 18 مئی 2018 18:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) ڈاکٹر خیال الرحمن آفریدی کو ڈائریکٹر ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد تعینات کر دیا گیا، موصوف اپنی سروس کے دوران مختلف اہم انتظامی پوزیشن پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خیال الرحمن نے 1996ء میں ایوب میڈیکل کالج سے گریجویشن کی اور اسی ادارہ میں بطور میڈیکل آفیسر، سینئر میڈیکل آفیسر اور ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فرائض سرانجام دیئے۔

انہوں نے ماسٹر ان ہاسپٹل ایڈمنسٹریشن کی ڈگری کالج آف پروفیشنل سٹیز برطانیہ سے 2006ء میں حاصل کی، خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے 2009-10ء میں ایم پی ایچ کی ڈگری حاصل کی۔ ڈاکٹر خیال آفریدی پانچ سال تک صوبائی کوآرڈینیٹر ایم این سی ایچ پروگرام بھی فرائض سرانجام دیتے رہے۔ ڈاکٹر خیال الرحمن آفریدی نے بطور ہاسپٹل ڈائریکٹر چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :