ملازمین کے مسائل کا حل ہمیشہ ترجیح رہی ہے، مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے، جنرل منیجر تربیلا ڈیم

جمعہ مئی 18:50

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) تربیلا ڈیم کے جنرل منیجر محمد انصر وڑائچ نے کہا ہے کہ ملازمین کے مسائل کا حل ہمیشہ ان کی اولین ترجیح رہی ہے، تربیلا ڈیم کے کارکنوں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے، ملازمین کو درپیش مسائل کو یونین کی مشاورت سے حل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو واپڈا ہائیڈرو یونین تربیلا واٹر ونگ کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے جانے والے استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے۔

استقبالیہ سے ریجنل چیئرمین ملک اشفاق علی، سابق وائس چیرئمین رانا محبوب، محمد اقبال اور سیکرٹری فیروز شاہ نے بھی خطاب کیا۔ ہائیڈرو یونین کی جانب سے ریٹائرڈ ہونے والے جنرل منیجر تربیلا ڈیم عنایت علی چوہدری، چیف انجینئر (سول) تربیلا اسرار خان، نئے آنے والے چیف انجینئر بدرالدین سولنگ نے جنرل منیجر تربیلا ڈیم محمد انصر وڑچائچ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا۔

متعلقہ عنوان :