خانپور کے علاقہ کیلئے الگ گرڈ سٹیشن قائم کرنا حکومت اور عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے، چوہدری حسن

جمعہ 18 مئی 2018 18:50

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) خانپور کے علاقہ کیلئے الگ گرڈ سٹیشن قائم کرنا حکومت اور عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے، بجلی کے کم وولٹیج کے باعث لوگ جس عذاب سے گذر رہے ہیں اس کو بیان کرنا مشکل ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر ضلعی امن کمیٹی چوہدری حسن نے یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علاقہ پہاڑ خانپور کے عوام ہر سال موسم گرما میں بجلی کے کم وولٹیج کے باعث عذاب میں زندگی بسر کرتے ہیں، علاقہ میں نہ تو پنکھا چلتا ہے اور نہ ہی لائٹ، بجلی کے کم وولٹیج کے باعث لوگوں کا قیمتی الیکٹرانکس سامان بھی تباہ ہو رہا ہے مگر افسوس غریب عوام کا اس مشکل صورتحال میں ساتھ دینے والا کوئی نہیں ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر خانپور علاقہ کیلئے الگ گرڈ سٹیشن قائم کیا جائے تاکہ یہاں کے لوگوں کو کم وولٹیج کے مسئلہ سے نجات مل سکے۔

متعلقہ عنوان :