کسی بھی اسکول کو تین ماہ کی اکٹھی فیس لینے کی اجازت نہیں، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن نثار احمد میو

جمعہ مئی 18:50

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) کسی بھی اسکول کو تین ماہ کی اکٹھی فیس لینے کی اجازت نہیں ہو گی، وہ سکول جن میں او لیول اور اے لیول کے امتحانات لئے جا رہے ہیں انہیں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ امتحانات کے فورا بعد سکولوں کو بند کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اٹک نثار احمد میو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی نثار احمد میو نے کہا کہ حکومتی احکامات ہر سکول پر لاگو ہوتے ہیں لہذا پرائیویٹ سکول مالکان کو چاہیے کہ وہ احکامات پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ فیسوں کے مد میں وصول کی جانے والی رقم تین ماہ کی اکٹھی لینے کا کوئی جواز نہیں، لہذا اسکول ہر ماہ کی فیس ہر ماہ لینے کا پابند ہو گا۔