اے ڈی سی جی فاروق اکمل کی زیرصدارت ریسکیو1122 کے ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس

جمعہ 18 مئی 2018 18:50

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) ریسکیو1122 کے ایمرجنسی بورڈ کا ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت اے ڈی سی جی فاروق اکمل نے کی ۔اجلاس میں ضلع بھر کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میںمتوقع سیلاب کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسراٹک ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے اجلاس کے شرکاء کو تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ ریسکیو1122 کا عملہ دیگر محکموں کے ساتھ مل کر ہر قسم کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :