محکمہ تعلیم اٹک کے زیر اہتمام تقریب، پنجاب بھر میں تعلیم کے میدان میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے پر اساتذہ کی حوصلہ افزائی

جمعہ مئی 18:50

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) محکمہ تعلیم اٹک کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب کا مقصد ضلع اٹک کی پورے پنجاب میں تعلیم کے میدان میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے پر اساتذہ کی حوصلہ افزائی تھا۔تقریب کے مہان خصوصی ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات تھے۔دیگر مہمانوں میں اے ڈی سی آر اکرام الحق،اے ڈی سی جی فاروق اکمل ،ڈی پی آئی مشتاق احمد،اے سی اٹک مرضیہ سلیم کے علاوہ دیگر افسران بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے کہا کہ محکمہ تعلیم اٹک نے صوبہ بھر میں چوتھی پوزیشن حاصل کر کے انقلابی کارنامہ سرانجام دیا ہے اور اس کی بدولت اٹک کا نام روشن ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ضلع اٹک پور ے صوبے میں پہلی پوزیشن حاصل کرے گا۔ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کہا کہ محکمہ تعلیم اٹک کی موجودہ کارکردگی، محکمہ کے افسران و اساتذہ کے مرہون منت ہے اور امید کی جاتی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ایسی کار کر دگی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :