چکوال، بیٹوں نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں ماں کو بے دردی سے قتل کر دیا

جمعہ مئی 18:50

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) بیٹوں نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں ماں کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ فیض رسول ولد محمد خان قوم جنجوعہ راجپوت نے پولیس کو بیان دیا کہ میں نے اپنا ذاتی مکان واقع محلہ نصیر آباد اوڈھروال، کرایہ پر مسماة سلطان بی بی بیوہ عبدالغنی قوم پٹھان ساکن گل کسی ڈیرہ غازی خان کو عرصہ تقریبا ڈیڑھ سال سے دیا ہوا ہے، امروز میں اور میرے ہمراہ محمد عظیم گل گھر میں موجود تھے کہ مسمی عبدالقدوس پسرم نے آکر بتایا کہ ان کے مکان جہاں پٹھان کرایہ دار ہیں، میں کافی شورواویلا کی آوازیں آرہی ہیں جس پر میں معہ محمد عظیم گل اور حافظ نیاز احمد و پسرم عبدالقدوس کے پہنچے تو یہاں مسماة شازیہ زوجہ دائود خان موجود تھی اور سلطان بی بی کی نعش کمرہ میں خون میں لت پت پڑی تھی جو پوچھنے پر شازیہ نے بتایا کہ اس کی والدہ سلطان بی بی کے مسمی نادر خان ولد سعید خان قو م پٹھان سکنہ خوشاب کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار تھے جس پر بھائیوں ایوب خان ، امام اللہ خان اور جمعہ خان نے والدہ کو پکڑ لیا اور امان اللہ و جمعہ خان نے چھریاں نکال کر والدہ سلطان بی بی کو ماریں، ملزمان نے بھائی اختر خان کے مشورہ اور ایماء پر سارا وقوعہ سرزد کیا جو ضربات کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر خاور سعید نے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :