سپیشل پرائس مجسٹریٹ کی چوکپنڈوری میں سبزی و فروٹ فروشوں کیخلاف کارروائی، گرانفروشی پر جرمانہ عائد کر دیا

جمعہ 18 مئی 2018 18:50

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) سپیشل پرائس مجسٹریٹ منصور احمد مرزا نے کلر سیداں کے نواحی علاقے چوکپنڈوری میں 08 سبزی و فروٹ فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر آٹھ ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء کلر سیداں میں ایک دہی فروش 110 روپے کلو کے حساب سے دہی فروخت کر رہا ہے جسے دو ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیشل پرائس مجسٹریٹ منصور احمد مرزا کا کہنا تھا کہ ماہ مقدس میں گراں فروشوں کے خلاف بھر پورکاروائی کی جائے گی جہاں بھی گراں فورشی ہو عوام میرے نوٹس میں لائیں، میں فوری کاروائی کروں گا۔

متعلقہ عنوان :