ماہ رمضان میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں،ایس ایس پی آپریشنز اسلا م آباد

جمعہ مئی 18:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نجیب الرحمان بگوی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں، جر ائم کے انسداد کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، جرائم کا انسداد نہ کرنے والے پولیس افسران کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، ڈکیتی اور چوری کے مقدمات کی تفتیش کا تمام پہلو پر جائزہ لیتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کیا جائے، سیف سٹی کی کالوں کو اہمیت دیتے ہوئے شہریوں کو فوری انصاف مہیا کیا جائے، کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اشتہاری مجرمان کی فوری گرفتاریوں کیلئے بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کیا جائے، شہر کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے دن رات کام کیا جائے تاکہ جرائم پیشہ افرادکو کہیں بھی چھپنے کا موقع نہ مل سکے، جرائم کی شرح جانچنے کیلئے کرائم میپنگ کی جائے اور اس کے نتائج کے مطابق افسران اور جو ا نو ں کی ڈیو ٹیاں لگائی جائیں، تمام افسر اور جوان اپنی ڈیوٹی بھرپور انداز میں کریں، پٹرولنگ کو موثر بناتے ہوئے سرپرائز چیکنگ کی جائے مشکوک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات گزشتہ 15 دنو ں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے کہی جس میں اسلام آباد پولیس نے 250 ملزمان کو30 اشتہاریوں سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2 کروڑ 33 لاکھ 72 ہزار روپے کا مال مسروقہ جن میں 12 گاڑیاں 4 موٹر سائیکل، طلائی زیورات اور دیگر اشیاء شامل ہیں، برآمد کیں۔ پولیس نے ڈکیتی و سرقہ بالجبر کے 11 مقدمات میں ملوث 23 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی31 لاکھ 59 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا، نقب زنی و چوری کے 21 مقدمات میں 36 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 43 لاکھ 78 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا۔

کار و موٹر سائیکل چوری کے ٹمپرڈ گاڑیوں کے 16مقدمات میں 17ملزمان سی1 کروڑ 58لاکھ35ہزارروپے مالیت کی12کاریں اور 4 موٹر سائیکل بھی برآمد کیئے ،اشتہاریوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران 30 اشتہاری مجرمان و عدالتی مفروران کو گرفتار کیا، جن میں21اشتہا ری مجرمان اور 9 عدالتی مفرور ہیں، ان میں قتل،، اقدام قتل،، ڈکیتی،، سرقہ بالجبر اور دیگر جر ائم میں بھی اشتہا ری مجرمان تھے۔

اسلحہ و ایمونیشن کی40مقدمات میں40ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سی4کلاشنکوفیں/رائفلیں،36پستول/گنیں اور425روند برآمدکئے ،،منشیات و شراب فروشی کے 40مقدمات میں ملوث 48ملزمان سے 14کلو393گرام چرس،2کلو879گرام ہیر وین اور323بوتلیں شراب بھی برآمد کیں۔281مقدمات کے چالان مکمل کر کے مجاز عدالتوں میں بھجوائے گئے جبکہ ضلع بھر میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لئے لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے ساتھ مل کر 5کومنگ و سرچ آپریشنز کئے گئے جن میں کل99افراد کو گرفتار کیا گیا،پیشہ ور بھکاریوں کے چلائی جانے خصوصی مہم کے دوران382بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے اسی عر صہ کے دوران غیر اخلا قی سر گر میو ں میں ملوث 20افرادکو گرفتار کرکے 4مقدما ت درج کئے۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تمام افسران کی کارکردگی کو جانچا جائے گا، ناقص کارکردگی پر سخت ایکشن ہو گا، رمضان المبارک میں تمام افسران افطاری جوانوں کے ساتھ ناکوں پر کریں اور چیکنگ میں کسی قسم کی سستی نہ ہو، سیکورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

انہو ںنے کہا کہ سابقہ مقدمات کی ٹا ئمنگ دیکھ کر ان کے مطا بق سیکور ٹی پلا ن تشکیل دیں، سابقہ جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ بھکاریوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے، بغیر کاغذات اور شہر بھر میں آوارہ گر دی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کو مزید تیز کیا جائے، تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او ز 24گھنٹے آن ڈیوٹی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیکو ر ٹی گا ر ڈ اور چوکیدار جو مختلف علا قوں، مارکیٹیوں میں ڈیوٹیاں سرانجا م دے رہے ہیں ان کو بھی ڈیوٹی کے متعلق بریف اور مکمل کوآرڈینشن رکھا جائے تاکہ کسی بھی وقت وہ آ پ کو معلومات فراہم کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تما م افسران نیک نیتی سے فرائض سر انجام دیں تو آ پ کا ضرور کامیابی ملے گی۔